ریاست اترپردیش کے بستی ضلع کے سونہا علاقے میں ہوئے پولیس تصادم میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس دوران دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'سونہا علاقے میں کھیرا گاؤں کے قریب بائیک سوار دو بدمعاشوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ خود کو محاصرے میں آتا دیکھ کر بدمعاش پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے، جس میں دو پولیس اہلکار اگرسین چورسیا و سرجیت بند گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں بھاگ رہے بدمعاش اجے دوبے و رنجیت یادو بھی گولی سے زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔