اردو

urdu

ETV Bharat / state

Golf Club League لائیڈ دہلی گولف کلب لیگ میں20 ٹیمیں ہوں گی مدمقابل - ہندوستانی گولف کی نرسری

دہلی میں 29 ستمبرکو ائیڈ دہلی گولف کلب لیگ انعقاد کیا جائے گا جس میں کل 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کو لے کر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔ LLOYD Delhi Golf Club League

لائیڈ دہلی گولف کلب لیگ میں20 ٹیمیں ہوں گی مدمقابل
لائیڈ دہلی گولف کلب لیگ میں20 ٹیمیں ہوں گی مدمقابل

By

Published : Sep 24, 2022, 1:33 PM IST

نئی دہلی:دہلی گولف کلب، جسے ہندوستانی گولف کی نرسری کہا جاتا ہے۔29 ستمبر 2022 سے دہلی گولف کلب لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا تاریخی میدان میں انعقاد کیا جائے گا۔اس میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے لئے اپنا دعویٰ پیش کریں گی۔ Twenty Teams Compete In The LLOYD Delhi Golf Club League

ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی، دہلی کے صدر، لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سندھو نے کہا کہ LLOYD DGC LEAGUE 2022، جسے Verdestin Tyres کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے، 29 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے ۔ گرینڈ فائنل 13 دنوں کے سخت مقابلے کے بعد 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جو اس کے پہلے ایڈیشن سے دو زیادہ ہے۔

بلبیر سندھو نے کہا کہ ہر ٹیم ایک کھلاڑی، ایک مینٹور اور ایک کوچ پر مشتمل ہوگی۔ ٹورنامنٹ فور بال بہتر بال میچ پلے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔اس میں ہر ٹیم میں 2 کھلاڑی ہوتے ہیں جو اپنا کھیل کھیلتے ہیں۔ہر ہول پر دونوں کے درمیان کم سکور یا بہتر گیند کو اس اسکور کے لئے ٹیم کا اسکور سمجھا جاتا ہے۔ہر مالک 10 کھلاڑیوں تک کا انتخاب کرسکتا ہے جن کا کلب کا رکن ہونا ضروری ہے۔

لیگ دو مرحلوں میں کھیلی جائے گی۔ پہلا مرحلہ راؤنڈ رابن کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ ہوگا۔ 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ راؤنڈ رابن مرحلے کے بعد، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی جس کا آغاز کوارٹر فائنل سے ہوگا۔ فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔اس لیگ میں گولف کی دنیا کے بڑے ناموں میں شیو کپور، نونیتا لال قریشی ،امیت لوتھرا، گورو گھئی، وویک بھنڈاری، ارجن سنگھ، چراغ کمار، امندیپ جوہل، مہر اٹوال، عائشہ کپور، جسجیت سنگھ اور اجے گپتا ش دہلی گولف لیگ 2022 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:IND vs AUS T20 Match بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

اس موقع پر دہلی گولف کلب کے کپتان میجر جنرل اے پی ڈیرے ریٹائرڈ نے کہا کہ دہلی گالف کلب بھارتی گالفرز کو چیمپئن بنا رہا ہے، ہم نے 14 ارجن ایوارڈ دیے ہیں جنہوں نے ہر بڑا میچ جیتا ہے۔جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سندھو نے کہا کہ دہلی گولف کلب لائیڈ دہلی گولف کلب لیگ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہتا ہے اور ہندوستانی اور عالمی گولف کو چیمپئن فراہم کرنا جاری رکھے گا۔Conclusion:20 teams compete in the LLOYD Delhi Golf Club League

ABOUT THE AUTHOR

...view details