کوشامبی: ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سینی تھانہ علاقے میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹرکٹر۔ ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں سوار 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ضلع فتح پور کے تھریاؤ کیکورا سادات گاؤں کے نزدیک 35عقیدت مند جمعہ کی رات شیتلا دھام کڑا گنگا اسنان اور ماں شیتلا دیوی کے درشن پوجن کے لئے نکلے تھے۔ Twenty injured in Kaushambi Accident
ٹرکٹر کانپور قومی شاہراہ پر اجوہا قصبہ سے آگے سسر کھدیری ندی پل کے نزدیک پہنچا ہی تھا کہ پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹینکر نےٹرکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکر سے ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں سوار لوگ سڑک پر بکھر گئے۔ زخمیوں کو چیخ و پکار سن کر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔