ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کانگریس کمیٹی نے ایک نجی نیوز چینل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہیں بڑھتے ہوا ہنگامہ اور حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نجی چینل کی گروپ ایڈیٹر اینکر نے عوامی سطح پر معافی مانگ لی ہے۔ اینکر کا کہنا ہے کہ یہ غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی ہے۔ وہ کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتی۔
نجی نیوز چینل کی گروپ ایڈیٹر نے معافی مانگی دراصل منگل کے روز نیوز چینل کی گروپ ایڈیٹر نے بحث کے دوران کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کیا تھا جس سے ناراض نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنان نے بدھ کی سہ پہر نیوز چینل کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وہیں اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور کانگریس رہنما کو گرفتار کر کے پولیس لائن بھیج دیا۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیوز چینل کی گروپ ایڈیٹر نے عوامی طور پر معافی مانگی۔
نیوز چینل کی گروپ ایڈیٹر نے چینل کے ذریعے کہا کہ 'ایک غلطی ہوئی ہے لیکن یہ جان بوجھ کر نہیں کی گئی۔ یہ ایک سیاسی بحث تھی۔ جس میں اس طرح کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ میں صرف یہ جانتی ہوں کہ غلطی کے لیے معافی مانگنا بری بات نہیں ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں معذرت چاہتی ہوں اگر میری باتوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو یا کسی کو ٹھیس پہنچی ہو۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔' گروپ ایڈیٹر نے کہا یہ پہلی غلطی ہے جو میں نے گزشتہ 16 برسوں میں ہزاروں گھنٹوں کی اینکرنگ کے دوران کی ہے۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور کسی کو تکلیف پہنچانا کبھی میرا مقصد نہیں رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے تسلیم کیا کہ دہلی فسادات ایک سازش کے تحت ہوئے: محمود پراچہ
وہیں اس معاملے میں مغربی یوپی صدر اومیر یادو، نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین، یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری دیپک بھاٹی چوٹی والا، گوتم اوانا، للت اوانا اور وکرم چودھری سمیت 16 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔