مرادآباد: شہر مرادآباد کے محلہ سرسید نگر میں ہر سال کی طرح امسال بھی سسرال افضل کانفرنس اور مدرسہ کے طالب علم کی دستاربندی پروگرام کا اہتمام کیا گیا Turban Ceremony، جس میں علماء کرام اور مفتیان عظام نے شرکت کی۔ مہمانان میں خصوصی طور پر اعلی حضرت بریلی کے پوتے عمران میاں نے بھی شرکت کی۔
Turban Ceremony: مدرسہ صدرالافاضل میں آٹھ حفاظ کرام کی دستار بندی - مدرسہ صدرالافاضل میں دستار بندی پروگرام
دستار بندی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے تعلیم کو عام کرنے پر زور دیا اور کہاکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور پیغام کسی ایک مذہب کے لیے نہیں، بلکہ ہر مذہب اور ملت لیے ہے۔ Turban Ceremony
دستار بندی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیا۔ علماء کرام نے کہاکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور پیغام کسی ایک مذہب کے لیے نہیں، بلکہ ہر مذہب اور ملت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان بچوں نے مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے اب یہ بچے اسلام کے پیغام کو عام کریں گے اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے آگے بڑھیں گے۔'
پروگرام کی شروعات بعد نماز عشاء تلاوت قرآن اور حمد و نعت سے کی گئی، دیر رات تک چلے اس پروگرام میں مفتیان عظام اور اور علما کرام نے اپنی تقریر کے ذریعے تعلیم کے پیغام کو عام پر زور دیا۔ جامعیہ نعیمیہ کے مہتمیم مفتی ایوب نے سبھی طالب علم کے سر پر دستارباندھے۔
مزید پڑھیں: