نوئیڈا: مجرموں اور مشتبہ لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے چوراہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو چلانے کے لیے نصب بیٹریاں اب چوروں کے نشانے پر ہیں۔ نوئیڈا میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں چوری کرنے والا ایک پورا گروہ سرگرم ہے۔
نوئیڈا پولس اسٹیشن سیکٹر-39 نے آج ایکسپریس ویز اور دیگر شاہراہوں اور چوراہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں چوری کرنے میں ملوث گروہ کے ارکان راجکمار ولد سوریہ پنچرتنا کشواہا، طوفانی گپتا، ، بابینا گپتا، سندیپ گنسیلا ولد پریم پرساد گنسیلا اور رام سنگھ ولد مہ سنگھ کو انڈر پاس کے قریب سیکٹر 96 سے گرفتار کیا ہے۔ ان چوروں کے قبضے سے 54 بیٹریاں، تین غیر قانونی چاقو، ایک غیر قانونی پستول، 2 کارتوس، ایک ٹاٹا ایس گاڑی، ایک ای رکشہ، ایک الیکٹرک اسکوٹی، ایک پلاس اور 2 اسکریو ڈرائیور برآمد ہوئے ہیں۔
اس طرح وہ جرائم کرتے تھے: