اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مریضوں کے نام پر کرپشن - UP

بارہ بنکی میں نکشئے پوشن اسکیم کے تحت ٹی بی (ٹیوبر کلاسِس) کے مریضوں کو دی جانے والی رقم میں لاکھوں روپیے کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

بارہ بنکی: مریضوں کے نام پر کرپشن

By

Published : Jul 16, 2019, 9:53 PM IST

ٹی بی ہسپتال میں ایڈہاک پر تعینات وریندر کمار نامی ایک کلرک نے اس بدعنوانی کو انجام دیا ہے، انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کرپشن کی رقم واپس کر دی ہے۔

وریندر کمار نے مئی ماہ میں تقریبا ڈھائی لاکھ روپیے کا کرپشن کیا تھا، ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بارہ بنکی: مریضوں کے نام پر کرپشن

بتا دیں کہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریضوں کو ٹھیک ہونے تک نکشئے پوشن اسکیم کے تحت ہر ماہ 500 روپیے دیے جاتے ہیں جس کے لیے مریض کو اپنا اکاؤنٹ نمبر دینا ہوتا ہے۔

وریندر نے جن مریضوں کا اکاؤنٹ نہیں تھا ان میں اپنے جاننے والوں کا اکاؤنٹ نمبر لگا دیا اور رقم نکال لی۔ وریندر پر دیر سے کی گئی کاروائی ٹی بی اسپتال انتظامیہ سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

وریندر کمار نے جرم کو قبول کرتے ہوئے رقم واپس کر دی ہے۔ ٹی بی ہسپتال کی جانب سے اس وقت کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details