اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رمضان کے تینوں عشروں میں گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے' - مرادآباد کی خبر

مراد آباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ 'لگتا ہے شاید ہمارا اللہ ہم سے اس وقت بہت ناراض ہے۔ اللہ کو خوش کرنے کے لئے اس رمضان مبارک کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں۔'

'رمضان کے تینوں عشروں میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہئے'
'رمضان کے تینوں عشروں میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہئے'

By

Published : Apr 25, 2020, 12:20 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مراد آباد کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے رمضان کے اس موقع پر عوام کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'رمضان عبادت کا مہینہ ہے اس مہینے میں ہم سب کو زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کرنی چاہئے۔'

'رمضان کے تینوں عشروں میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہئے'

انہوں نے کہا کہ 'رمضان رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ رمضان کے ان تینوں عشروں میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہئے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما حسن نے کہا کہ 'لگتا ہے شاید ہمارا اللہ ہم سے اس وقت بہت ناراض ہے۔ اللہ کو خوش کرنے کے لئے اس رمضان مبارک کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں۔ نماز کی پابند رکھیں اور تراویح پڑھتے رہیں تاکی ہمیں اس بیماری سے جلد سے جلد نجات ملے آمین۔'

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ 'دین اے اسلام اور حدیثوں نے بھی اس بات کا پیغام دیا گیا ہے کے انسان اپنے اور دوسروں کے جان کی حفاظت کرے، اسی پر عمل کرتے ہوئے نماز اور تراویح اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔ کورونا وائرس کی اس بیماری سے اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔ آمین'

ABOUT THE AUTHOR

...view details