اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بابری مسجد فیصلے پر ملک میں امن وامان قائم رہنا ضروری' - کل سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن و لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ایک ویڈیو جاری کرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ کل سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے۔

مولانا خالد رشید

By

Published : Nov 8, 2019, 11:49 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس لیے سماج کے تمام طبقے کے لوگوں کو سمجھداری سے کام لینا ہے اور امن وامان ہر حال میں قائم کرنا ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور فریضہ بھی۔

مولانا خالد رشید
لہذا آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فیصلے کے بعد ملک میں امن وامان قائم رہنا چاہیے۔

مولانا خالد رشید نے کہا کہ فیصلہ چاہے جس کے بھی حق میں آئے کسی کو جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی احتجاج کرے۔

اس کے علاوہ کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر کوئی بھی غلط پوسٹ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے پریشانی ہو سکتی ہے۔

ہمیں اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی تاکہ سماج میں، ملک میں بھائی چارہ بنا رہے اور گنگا جمنی تہذیب قائم رہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details