ریاست اترپردیش کے ضلع مئو سے گورکھپور جانے والی قومی شاہراہ پر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان ہوئے زبردست تصادم میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دوسرا سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔
ٹرک اور موٹر سائیکل کی تصادم میں ایک ہلاک زخمی شخص کو ضلع ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ مئو سے مدھوبن جانے والی سڑک پر کسارا گاؤں کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔
کوپاگنج تھانہ حلقہ میں ہوئے اس حادثہ کے بعد سڑک پر کافی مجمع یکجا ہوگیا۔
ٹرک اور موٹر سائیکل کی تصادم میں ایک ہلاکٹرک اور موٹر سائیکل کی تصادم میں ایک ہلاک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہلدھر پور تھانہ کے رہنے والے مہیش چند یادو کے طور پر ہوئی ہے۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوپاگنج تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔
خیال رہے کہ سڑک حادثہ میں شکار موٹر سائیکل سوار مجھوارا گاؤں سے ہلدھر پور جارہے تھے۔