اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک نے تین لوگوں کو کچلا، دو کی موت - ٹرک نے تین لوگوں کو کچلا، دو کی موت

اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک ٹرک نے تین لوگوں کو کچل دیا جس میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ تیسرے کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

truck crushed 3 people, two died on the spot in greater noida uttar pradesh
ٹرک نے تین لوگوں کو کچلا، دو کی موت

By

Published : May 5, 2020, 5:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایسٹرن پیرافیرل پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک ٹرک نے 3 افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 2 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ تیسرے کو تشویشناک حالت میں دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ملزم ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے کاسنہ پولیس اسٹیشن کا معاملہ ہے۔


پیرافیرل ایکسپریس وے پر پہیہ پھٹ جانے کے بعد ٹرک کا عملہ ٹائر چیک کر رہا تھا۔ تب ہی پیچھے سے آنے والے دوسرے ٹرک نے تینوں افراد کو کچل دیا۔


پولیس کے مطابق ٹرک راجستھان سے پلول کے راستے غازی آباد جا رہا تھا۔

پولیس نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت پکڑ لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے اور زخمی افراد کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details