اردو

urdu

ETV Bharat / state

خوفناک سڑک حادثے میں چار ہلاک - ہردوئی میں خوفناک سڑک حادثے

ریاست اتر پردیش کے ہردوئی میں خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ دیگر چار شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

خوفناک سڑک حادثے میں چار ہلاک

By

Published : Nov 23, 2019, 5:53 PM IST

کٹرا بلہور شاہراہ پر ٹرک اور ٹریکٹر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد کی موت علاج کے دوران ہسپتال میں ہوئی۔

خوفناک سڑک حادثے میں چار ہلاک

اس حادثہ میں زخمیوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس دستے اور انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں۔

دراصل ٹرک اور ٹریکٹر کی سیدھی ٹکر کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں گدوا پور کے سنیل اور وشو ناتھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ومل کمار اور منا نے علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

اس کے بارے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے جی سنگھ نے بتایا کہ ' کوتوالی بلگرام علاقہ میں کٹرا بلحور ہائ وے پر ٹرک اور ٹریکٹر کی ٹکر ہو گئی ہے۔ جس میں چار افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جب کہ کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details