ریاست اترپردیش میں سماجی میل جول میں فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے زیر تعمیر تین ایکسپریس ویز بشمول پوروانچل ایکسپریس وے، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اور گورکھپور لنک ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔
اترپردیش ایکسپریس انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو پی ای ڈی اے) کے اڈیشنل چیف سیکریٹری اونیش کمار اوستھی نے منگل کو بتایا کہ تقریباً 7500 مزدور اور تقریباً 1000 انجینیئرز اور دیگر سٹاف نے پورانچل ایکسپریس وے، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اور گورکھپور لنک ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام شروع کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ چھوڑ کر دیگر سبھی اضلا ع میں کانٹریکٹر، پی ای یو کے دفاتر پیر سے کھلنے شروع ہوگئے ہیں اور تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے۔