اردو

urdu

ETV Bharat / state

Unrest In BJP Over Muslim Jat Alliance: مسلم جاٹ اتحاد سے بی جے پی میں بے چینی - Uttar Pradesh Assembly elections 2022

مسلم جاٹ اتحاد نے بی جے پی کی پریشانیوں میں اضافہ Unrest In BJP Over Muslim Jat Alliance کردیا ہے۔ مغربی اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے بار بار دورے کے باوجود بی جے پی امیدواروں کی زمین کھسکتی جا رہی ہے۔

مسلم جاٹ اتحاد سے بی جے پی میں بے چینی
مسلم جاٹ اتحاد سے بی جے پی میں بے چینی

By

Published : Feb 5, 2022, 6:12 PM IST

مغربی اترپردیش Uttar Pradesh Assembly elections 2022 میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے پیش نظر تمام پارٹیاں اپنی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

ویڈیو

وہیں سماجوادی اتحاد جینت چودھری اور اکھلیش یادو کی ریلی میں غازی آباد لونی سمیت مغربی اتر پردیش میں عوامی سیلاب دیکھا جارہا ہے جس سے بی جے پی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، تاہم مغربی اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے بار بار دورے کے باوجود بھی بی جے پی کے امیدواروں کی زمین کھسکتی جا رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق گزشہ شب جینت اور اکھلیش یادو کا لونی اور غازی آباد میں روڈ شو تھا اس روڈ شو میں شاملی سے لے کر باغپت، غازی آباد سے لونی تک سڑکیں اس طرح بھری ہوئی تھی کہ لوگوں کو سنبھالنے میں انتظامیہ کے پسینے چھوٹ رہے تھے۔ 14 گھنٹے کے روڈ شو Muslim Jat Alliance نے بی جے پی کی نیندیں اڑا دی ہے۔

مغربی اتر پردیش میں جاٹ برادری 19 فیصد ہے۔ 2013 میں مظفر نگر میں جاٹ اور مسلمانوں کے درمیان ہوئے فسادات کے بعد سے جاٹ برادری نے چودھری اجیت سنگھ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے نتیجہ میں 2014 کی مودی لہر میں بی جے پی کے 71 ایم پی جیت کر لوک سبھا پہنچے۔

بی جے پی 2017 کے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہی لیکن اس بار کسانوں کی تحریک کے بعد حالات بدل گئے ہیں۔ پہلی بار جاٹ اور مسلمان ایک ساتھ ہیں اور یہی بی جے پی کے لئے سب سے بڑی پریشانی ہے۔ انہیں الگ کرنے کے لیے بی جے پی تمام حربے اختیار کر رہی ہے لیکن ابھی تک ناکام رہی ہے۔

بی جے پی نے اس الیکشن میں مغربی یوپی میں مظفر نگر فسادات کے علاوہ کیرانہ پلائن کو بھی مسئلہ بنا رہی ہے لیکن اس کا کوئی حاصل نہیں ہے۔


گزشتہ ایک ہفتہ قبل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاپوڑ ضلع کے دھولانہ اسمبلی حلقے میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ جو گرمی نظر آ رہی ہے وہ ختم ہو جائے گی، میں مئی اور جون میں بھی شملہ بنا دیتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا یہ دھمکی آمیز بیان شاملی اور مظفر نگر کے لیے تھا۔

مزید پڑھیں:

اس پر جینت چودھری نے جوابی وار کرتے ہوئے شاملی میں بیان دیا کہ بابا وزیر اعلیٰ آپ کو یہ دھمکی دے رہے ہیں کہ بہت گرمی ہو رہی ہے، ہم مئی میں بھی شملہ جیسا ماحول بنائیں گے۔ بابا نہیں جانتے کہ ہمارے خون میں کتنی گرمی ہے، دھمکی سے کچھ نہیں ہوگا، ڈرنے والوں میں سے ہم نہیں ہیں۔

بی جے پی اور اس کے رہنما بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طریقے سے ووٹ کو پولرائز کیا جائے لیکن ان کے تمام حربہ ابھی تک ناکام ہو رہے ہیں۔ مسلم جاٹ اتحاد اور بی جے پی کی ناکامی اس اتحاد کی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details