اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹراپیکل کیلسیفک ٹائٹیس کی کامیاب سرجری - افریقہ

ٹراپیکل کیلسیفک ٹائٹیس ایک ایسی بیماری ہے جو خط استوا کے آس پاس کے علاقوں میں، جنوبی بھارت کے کچھ حصوں میں، سری لنکا اور افریقہ میں پائی جاتی ہے۔

ٹراپیکل کیلسیفک ٹائٹیس کی کامیاب سرجری

By

Published : Aug 29, 2019, 9:04 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:10 PM IST


اپولو میڈیکس کے گیسٹرو سرجن ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پریاگ راج کی رہنے والی ایک 19 سالہ لڑکی جو گزشتہ پانچ برس سے مسلسل پیٹ درد، جلن، شوگر، وزن کم ہونے کی شکایت سے پریشان تھی، اس کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔

ٹراپیکل کیلسیفک ٹائٹیس کی کامیاب سرجری

ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی نے بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ بیماری بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے لیکن جسے بھی ہوتی ہے وہ بہت پریشان ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کو کچھ علامتوں کے ذریعہ پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس طرح کی پریشانی ہمیشہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں ہی ہوتی ہے، جیسے:۔

وزن کم ہونا۔

بھوک نہ لگنا۔

شوگر اچانک بڑھ جانا

یہ ایسی باتیں ہیں جن سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو یہ بیماری ہوئی ہے۔

ڈاکٹر صدیقی نے بتایا کہ اس بیماری سے لڑکے اور لڑکیوں کے مستقبل پر گہرا اثر پڑتا ہے، کیونکہ وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے۔ کوئی بھی کام نہیں کرسکتے۔ اس کی وجہ سے وہ ہمیشہ درد، جلن اور دوسری بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔

ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ اگر وقت پر اس بیماری کا مکمل سرجری کے ذریعے علاج نہیں کروایا گیا تو یہ آئندہ کینسر بن سکتا ہے

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details