مولانا مدنی نے کہا کہ طلاق ثلاثہ قانون سے معاشرے میں بے راہ روی بڑھے گی جبکہ اسی ساتھ انہوں نےکہا کہ اس قانون سے خواتین کے لیے مزید پریشانیاں بڑھیں گی۔
'طلاق ثلاثہ قانون سے معاملات سلجھنے کی بجائے الجھیں گے'
پارلیمنٹ میں طلاق ثلاثہ بل منظور ہونے کے بعد اس پر صدر نے دستخط بھی کردی ہے اور اب یہ بل قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے اس معاملے میں جمعیت العلماء ہند کے صدر مولانی ارشد مدنی نے قانون کو ناکارہ اور نقصاندہ قرار دیا۔
مولانی ارشد مدنی
انہوں نے کہا کہ یہ بے حد خراب قانون ہے جس میں سدھار کرنے کی ضرورت ہے اس لیے اس کی بعض دفعات میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔