سمینار اور مقالات پر مشتمل کتاب 'ٹرپل طلاق ان اسلام، جوڈیشیئری، سیاسی اینڈ میڈیا' کی ترتیب و تدوینعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ اسلامی علوم کے پروفیسر عبید اللہ فہد، ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر بلال احمد نےمشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ اس کتاب کا اجراء وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا تھا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ اسلامی علوم کے پروفیسر عبید اللہ فہد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ، 'شریعت تو یہ کہتی ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو جائے اور ایک ہی مجلس میں غصے میں آکر یا کسی اور وجہ سے وہ تین طلاق دے تو اسے ایک ہی طلاق شمار کرنا چاہیے، صحیح موقف یہی ہے اور اس کتاب میں دلائل کے ساتھ ہم نے یہ ثابت کیا ہے۔'
انہوں ںے بتایا کہ، 'صحابہ کرام کے عمل کو ہم نے نقل کیا ہے، حوالوں کے ساتھ مستند طریقہ سے یہ بات کہی ہے جس پر مسلمانوں کو عمل کرنا چاہیے۔'
پروفیسر عبد اللہ نے مزید کہا کہ، 'لیکن افسوس یہ ہے کہ اس ملک میں ایک خالص مسئلے کو حکومت نے بھی سیاستدانوں نے بھی اور اس سے بھی بڑھ کر میڈیا نے بھی ایک شرمناک کھیل کھیلا۔ خالص ایک مسئلہ کو بہت بڑا سیاسی مسئلہ بنا کر امت کے ایک بڑے طبقہ کو یہاں کے اقلیت کے طبقے کو ہراساں کرنے کی خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جو بہرحال قابل تحسین نہیں ہے۔'