اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماں باپ اور بیٹے کا گلا دبا کر قتل - ببلو

آگرہ میں ماں باپ اور بیٹے کا نامعلوم افراد کی جانب سے گلہ دبا کر قتل کیے جانے کے بعد لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔

ماں باپ اور بیٹے کا گلا دبا کر قتل
ماں باپ اور بیٹے کا گلا دبا کر قتل

By

Published : Sep 1, 2020, 10:00 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ایک ہی گھر میں تین لوگوں کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد کی گئی ہے۔

دراصل گھر میں 55 برس کے رام ویر سنگھ، 50 برس کی ان کی اہلیہ میرا اور 25 برس کے بیٹے ببلو کی لاشیں ملی ہے۔

پولیس فورنسک ٹیم اور ڈاگ سکواڈ نے کچن کے قریب ان تینوں کو مردہ حالت میں پایا تھا، اور گیس سلینڈر کا پائپ باہر تھا

بتایا جارہا ہے کہ تینوں کا پہلے گلا دبا کر قتل کیا گیا اور پھر لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ ببلو کے ہاتھ کو پیچھے کی طرف چوڑے ٹیپ سے باندھا گیا تھا، اور اس کے پیر بھی اسی ٹیپ سے بندھے تھے، جبکہ پولیس کو دوسرے کمرے میں چوڑیاں ٹوٹی ہوئی پڑی تھیں، اور اسی طرح ببلو کی والدہ میرا اور والد بھی بندھے ہوئے تھے۔ پھر ان تینوں کو اٹھا کر باورچی خانے میں رکھا گیا، اور وہاں لاشوں کو ایک ساتھ جلا دینے کی کوشش کی گئی۔

ابتدائی پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ قاتلوں نے شواہد کو ختم کرنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کی سازش کی تھی

پولیس کا خیال ہے کہ قاتلوں کی تعداد تین سے زیادہ تھی اسی لیے انہوں نے بغیر کسی شور شرابے ے ان تینوں کو قابو کیا اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ابتدائی پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ قاتلوں نے شواہد کو ختم کرنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کی سازش کی تھی۔

پولیس کا خیال ہے کہ قاتلوں کی تعداد تین سے زیادہ تھی اسی لیے انہوں نے بغیر کسی شور شرابے ے ان تینوں کو قابو کیا اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس فورنسک ٹیم اور ڈاگ سکواڈ نے کچن کے قریب ان تینوں کو مردہ حالت میں پایا تھا، اور گیس سلینڈر کا پائپ باہر تھا۔

جب پولیس نے سلینڈر اٹھایا تو سلینڈر خالی تھا، اور قریب ہی ایک پلاسٹک کا کٹی پڑی ہوئی تھی، اس میں مٹی کے تیل کی بو آرہی تھی، اور مرنے والوں کے کپڑوں سے بھی مٹی کے تیل کی بو آرہی تھی۔

پولیس کا خیال ہے کہ اگر سلینڈر میں گیس ہوتی تو وہاں تیز دھماکہ ہوتا اور کمرا اڑا جاتا۔ سارا مکان تباہ ہوچکا ہوتا اور لاشوں کے چتھڑے اڑ جاتے۔

گھر میں 55 برس کے رام ویر سنگھ، 50 برس کی ان کی اہلیہ میرا اور 25 برس کے بیٹے ببلو کی لاشیں ملی ہے

پولیس نے ٹرپل قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس واقع کی تحقیقیات کے لیے میں پانچ ٹیمز تشکیل دی ہیں، جبکہ پولیس کو گھر سے روپے اور کنبہ کے زیورات بھی نہیں ملے ہیں۔

دراصل اعتماد الدولہ پولیس سٹیشن کے نگلہ کشن لال علاقے میں گھنی آبادی ہے، یہاں مکانات ایک دوسرے سے متصل ہیں، جبکہ یہ اتوار کی رات کا واقعہ ہے، لیکن کسی کو اس بات کا پتہ نہیں چلا۔ پیر کی صبح میاں بیوی اور بیٹے کی لاشیں جل رہی تھیں، اور گھر سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہان ہے کہ قاتلوں نے گیس سلینڈر سے گھر کو اڑانے اور لاشوں کو مکمل طور پر جلانے کی سازش کی تھی۔ غنیمت ہے کہ گیس سلینڈر خالی تھا، ورنہ یہ قتل بھی ایک حادثہ معلوم ہوتا۔

آگرہ میں ماں باپ اور بیٹے کا نامعلوم افراد کی جانب سے گلہ دبا کر قتل کیے جانے کے بعد لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی

واضح رہے کہ اس چونکا دینے والے واقعے کا انکشاف ایف ایس ایل کی ٹیم اور پولیس نے کیا ہے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ گھر میں رکھے ہوئے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details