اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bent Tricolor in AMU اے ایم یو کیمپس سے جُھکے ہوئے ترنگا پرچم اتروائے گئے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یوم آزادی کے پیش نظر لگائے گئے ترنگا جھنڈوں کو اس لیے اتروا لیا گیا کیوں کہ وہ جُھکے ہوئے انداز میں لگے تھے۔ AMU Campus Removed Bent Tricolor Flag

AMU Campus Removed Bent Tricolor Flag
جُھکے ہوئے ترنگا پرچم اتروائے گئے

By

Published : Aug 14, 2022, 12:04 PM IST

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس میں لگائے ترنگا پرچم کو اتروا لیا گیا کیونکہ وہ جس طریقے سے لگائے گئے وہ جھکے ہوئے تھے۔ جھکے ہوئے ترنگا پرچم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایم یو انتظامیہ نے ان تمام جھنڈوں کو اتروانے کے بعد کہا کہ ترنگا کبھی بھی جھکا ہوا نہیں لگایا جاسکتا۔ Tricolor Flag from AMU Campus

جُھکے ہوئے ترنگا پرچم اتروائے گئے

ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو سجایا جارہا ہے۔ یونیورسٹی کی تمام خاص عمارتوں پر لائٹنگ کی جارہی ہے جبکہ یونیورسٹی کے باب سید سے باب صدی تک کے درمیان سڑک پر لگے بجلی کے کھمبوں پر ترنگے جھنڈے بھی خاصی تعداد میں لگائے گئے تھے لیکن یہ جھنڈے جُھکے ہوئے تھے۔ جُھکے ہوئے ترنگا جھنڈوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام جُھکے ہوئے جھنڈوں کو اتروادیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں پوچھا گیا تھا کہ 'کیا قومی پرچم کو جُھکا کر لگایا جا سکتا ہے؟' جو کافی وائرل بھی ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت کے بعد بجلی کے کھمبوں سے تمام جُھکے ہوئے ترنگا جھنڈوں کو ہٹادیا گیا۔ تاہم ترنگا جھنڈوں کو ہٹانے کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا جھنڈے کو جُھکا کر لگانے اور ہٹانے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ قائم کرنے کے باوجود کسی بھی طرح کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

فی الحال کیمپس سے تمام جُھکے ہوئے جھنڈوں کو اتروادیا ہے اب یہ دوبارہ سیدھا کر کے لگائے جائیں گے یا نہیں اس کے بارے میں بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے نہیں بتایا۔ ترنگا جھنڈوں کو کیمپس سے ہٹانے سے قبل ترنگا جھنڈوں کو جُھکا کر لگانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے یونیورسٹی پی آر او عمر سلیم پیرزادہ نے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details