اردو

urdu

ETV Bharat / state

Organized Mushaira in Meerut میرٹھ میں ادبی محفلوں کے ذریعے قدیمی شعراء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

میرٹھ میں گزشتہ شام ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا،اس ادبی تقریب میں مقامی و بیرونی اضلاع کے شعرا نے شرکت کی،اور اپنا اپنا کلام پڑھ کر سامعین سے دادو تحسین وصول کیا۔

شعراء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری
شعراء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

By

Published : May 30, 2023, 1:03 PM IST

Updated : May 30, 2023, 2:40 PM IST

شعراء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

میرٹھ:ریا ست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں گزشتہ روز ’ہم خیال فاؤنڈیشن’ کے زیر اہتمام ایک ادبی محفل و مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے شاعروں کے علاوہ مقامی شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔میرٹھ کے مشہور و معروف شعراء میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے شاعر روش صدیقی کے نام منعقدہ اس محفل میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


میرٹھ میں ادبی محفلوں اور نشست کا سلسلہ شروع کرنے والی سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر ماہ کے آخری اتوار کو منعقد ہونے والے محفل مشاعرے میں اس مرتبہ میرٹھ کی معروف شخصیت روش صدیقی کے نام سے کیا گیا۔ روش صدیقی میرٹھ میں شاعری کے میدان میں ایک ایسا نام ہے جس کی غزلیں اور شاعری کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے ہی شعراء کے نام پر ہر ماہ منعقد ہونے والی اس ادبی محفل میں مقامی شعرا کے علاوہ مختلف اضلاع کے شعراء کرام کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ شہر میں ادب کی محفلوں کو زندہ رکھا جا سکے۔

اس علاوہ تنظیم کا مقصد موجودہ ملک کے حالات میں جس طرح سے منافرت پیدا کی جا رہی ہے اس نفرت کو دور کرنے کے لیے محفل میں کوی اور شعراء دونوں کو مدعو کیا جاتا ہے جس ہندو اور مسلمان کے درمیان پیدا کی جا رہی ہے دوریوں کو ختم کیا جا سکے ،ساتھ شہر کے قدیمی شعرا جنہیں نئ نسل نہیں جانتی ایسے شاعروں سے انہیں روشناس کرانا ہوتا ہے. کنوینر عادل چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارے شہر میں ادب کا جو کارواں رک گیا تھا اس کی پھر سے شروعات سے شاعروں کو بھی اپنے ادب پیش کرنے کا موقع ملا ہے جس سے اردو زبان کو بھی فروغ ملے گا.
مزید پڑھیں:All India Natiya Mushaira In Kanpur کانپور میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ شہر کی قدیمی شعراء جن کو نئ نسل نہیں جانتی اور جنہوں نے اپنے کلام سے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اپنی پہچان بنائی ہے ایسے شعراء کے نام سے محفل کا انعقاد کیا جاتا رہے گا. جس سے صرف ان شعرا کی. شاعری بلکہ شہر میں ادبی ماحول کو بھی بنانے میں مدد ملے گی۔

Last Updated : May 30, 2023, 2:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details