اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: مصباح الدین مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پروگرام - سماجی شخصیت مصباح الدین

معروف مصنف اور اور نامور علمی شخصیت شوکت علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مصباح الدین مرحوم سے ان کی 50 برس پرانی دوستی تھی لیکن مصباح الدین کو انہوں نے ہمیشہ ان لوگوں میں دیکھا جو وہ حق بات کہتے تھے، کرتے تھے۔ ان کے قول و عمل میں کبھی کوئی تضاد نہیں دیکھا۔

رامپور: مصباح الدین مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پروگرام
رامپور: مصباح الدین مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پروگرام

By

Published : Mar 24, 2021, 10:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کی علمی، ادبی اور سماجی شخصیت مصباح الدین مرحوم کے سانحہ ارتحال پر ضلع کی سرکردہ شخصیات نے اپنے تاثرات اور خیالات کا اظہار کرکے تعزیت پیش کی۔

رامپور: مصباح الدین مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پروگرام

جماعت اسلامی ہند رامپور کے قدیم رکن اور جماعت کے مختلف ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی ادا کرنے والے مصباح الدین طویل علالت کے بعد گذشتہ جمعرات 18 مارچ کو 82 برس کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

ان کے سانحہ ارتحال پر نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ ضلع بھر کے مذہبی، علمی و ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ رامپور کی قدیم ترین فلاحی تنظیم اسلامک یوتھ آرگنائزیشن (آئی وائی او) کے سیکرٹری نعمان خان غازی نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی بات چیت میں بتایا کہ مرحوم مصباح الدین آئی وائی او کے بانی رکن اور صدر اول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الدین کی قیادت میں زبردست اصلاحی تحریکات چلاکر رامپور سے بے شمار خرافات اور برائیوں کا خاتمہ کیا گیا۔

معروف عالم دین اور جمیعت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہا کہ محترم مصباح الدین کو انہوں نے ہمیشہ دین کی بے لوث خدمات انجام دیتے دیکھا۔ مولانا اسلم نے کہا کہ میں سب سے زیادہ ان کے وراثت کے علم کا قائل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مصباح صاحب نے نہ صرف آسان مسائل میراث کی کتاب مرتب کرکے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا بلکہ وہ ایک زمانے تک تشنگان علم کو میراث کا علم دینے کے لئے مختلف مقامات پر خود جاتے تھے اور کسی سے کوئی معاوضہ بھی نہیں لیتے تھے۔

وہیں معروف مصنف اور اور نامور علمی شخصیت شوکت علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مصباح الدین مرحوم سے ان کی 50 برس پرانی دوستی تھی لیکن مصباح الدین کو انہوں نے ہمیشہ ان لوگوں میں دیکھا جو وہ حق بات کہتے تھے، کرتے تھے۔ ان کے قول و عمل میں کبھی کوئی تضاد نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ مصباح الدین مرحوم کو جماعت اسلامی ہند کا رکن ہونے کے ساتھ ساتھ تمام ہی مکتبہ فکر کے لوگ عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے تھے۔ وہ ملت کی مختلف جماعتوں اور تنظیموں میں سرگرم رہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف حلقوں کی جانب سے لوگ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کاموں کو یاد کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details