عظمیم مجاہد آزادی پنڈت رام پرساد بسمل کے یوم شہادت 19دسمبر کو گورکھپور جیل میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گروکرپا ادارے اور اکھل بھارتیہ کرانتی کاری سنگھرش مورچہ کے تعاون سے گورکھپور جیل میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہیدِ وطن رام پرساد بسمل کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یاد میں دیا روشن کیا گیا۔
اس پروگرام میں برجیش رام ترپاٹھی کے ساتھ راجیہ سبھا کے رکن جے پرکاش نشاد، پروفیسر اجے شکلا، جیلر پریم ساگر شکلا سمیت کئی خواتین رہنما بھی شامل ہوئیں۔
اس موقع پر گزشتہ 11سالوں سے ہوئے رہے پندت رام پرساد بسمل بلدانی کے سالانہ میلے اور کھیل فیسٹول کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس انعقاد کے تیسرے دن بسمل کی جائے شہادت ڈویژنل جیل میں 19دسمبر کو خراج عقیدت کا پروگرام ہوا۔ اس سے قبل شہر کے جیتنا تراہے سے موٹر سائیکل اور مشعل جلوس بھی نکالا گیا۔
واضح رہے کہ گورکھپور کی ڈویژنل جیل میں پنڈت بسمل کو 19دسمبر کو علی الصبح 6:30بجے پھانسی دی گئی تھی۔ اس عظیم شہادت کی یاد آج بھی منائی جاتی ہے اور جیل میں شہید بسمل کی تصویر پر دیا روشن کیا جاتا ہے۔ جائے شہادت پر رامیشورم سے منگائی گئی خاص سنکھ بجائی جاتی ہے جس سے جیل کا پورا احاطہ گونج اٹھتا ہے۔