اردو

urdu

ETV Bharat / state

سر سید احمد خان کی برسی کے موقع پر پیش کی جائے گی خراج عقیدت

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی اور جدید بھارت کے معمار سرسید احمد خان کی یوم وفات پر 27 مارچ کو انہیں شایان شان خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

tribute will paid on the occasion of sir syed ahmed khan's death anniversary in amu
سر سید احمد خان کی برسی کے موقع پر پیش کی جائے گی خراج عقیدت

By

Published : Mar 26, 2021, 8:36 AM IST

سر سید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں ہوئی اور ان کی وفات 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ میں ہوئی۔ سرسید کا مزار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں موجود ہے۔ سرسید احمد خان نے علی گڑھ کو اپنا میدان عمل بنایا جہاں 81 سال کی عمر میں 27 مارچ 1998 کو انتقال ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

سرسید احمد خان کی برسی کے موقع پر 27 مارچ کو فجر کے بعد قرآن خوانی اور اس کے بعد مزارِ سرسید پر وائس جانسلر طارق منصور کی قیادت میں یونیورسٹی حکام اور دیگر اساتذہ چادر پوشی کریں گے۔

اے ایم یو سر سید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سرسید احمد خان کا انتقال 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ میں ہی ہوا تھا اور ان کی ہر سال برسی منائی جاتی ہے لیکن سر کی خود کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر پروگرام نہیں ہوتا ہے صرف فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی ہوتی ہے اور چادر پوشی کی رسم ادا کی جاتی ہے اور اس طرح سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

مزید پڑھیں:

بنارس میں پولیس کمشنری نظام نافذ

ڈاکٹر شاہد نے مزید بتایا کہ سرسید نے مسلمان نسل کو قوم کو تعلیم کے آراستہ کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی اور آج جو تعلیم کے اعتبار سے ہم دیکھ رہے ہیں اس میں اصل سہرا سر سید کی خدمات کو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details