عالم اسلام کے معروف عالم دین، مصنف، محقق، مفسر اور داعی و مبلغمولانا محمد یوسف اصلاحی کے سانحہ ارتحال پر مرکز دہلی سے پہنچے جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے اپنی تعزیت کا اظہار Tribute To Maulana Muhammad Yusuf Islahi کرتے ہوئے کہا کہ' مولانا کے انتقال سے جماعت اسلامی ہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی تحریکات اسلامی اور پوری امت کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا اصلاحی کے خطبات اور کتابوں سے پوری دنیا کے مسلمان استفادہ حاصل کرتے تھے۔'
ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے رامپور کے اپنے دور تعلیم کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کی درسگاہ میں مولانا کے ساتھ رہنے کا موقع فراہم ہوا اور اس کے ساتھ ہی جماعت کی مختلف ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے دوران بھی مولانا محمد یوسف اصلاحی کے ساتھ رہنے کا موقع ملا، آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔'
مولانا یوسف اصلاحی کی تصنیفات کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے کہاکہ مولانا کی تصانیف میں ان کی کتاب 'آداب زندگی' کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ جس کے دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ مولانا کی دیگر کتب قرآنی تعلیمات اور آسان فقہ وغیرہ بھی کافی مقبول ترین کتابیں ہیں۔