اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجیو گاندھی صرف کانگریس کے رہنما نہیں تھے' - Lakhnaw

سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی 75 ویں سالگرہ پر آج انہیں لکھنؤ کانگریس دفتر میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

راجیو گاندھی کو خراج عقیدت

By

Published : Aug 20, 2019, 9:14 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:02 PM IST

اترپردیش کانگریس پارٹی کے صدر راج ببر نے راجیو گاندھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے ملک کی جمہوریت کے لیے بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں۔'

راج ببر نے کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ 'آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تاریخ کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔'

راجیو گاندھی کو خراج عقیدت، ویڈیو

انہوں نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے تعلق سے کہا کہ 'کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانا آئین کے خلاف ہے۔'

اس دوران سابق آئی اے ایس آفیسر و کانگریس رہنما انیس انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'راجیو گاندھی صرف کانگریس پارٹی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے رہنما تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'راجیو گاندھی نے ملک کے تمام لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے سنہ 1986 میں ایجوکیشن بل لایا تھا اس کے علاوہ سنہ 1988 میں حق رائے دہی کی عمر میں ترمیم کر کے 21 برس سے 18 برس کی تھی جبکہ انہوں نے گرام پنچایت کو مضبوط کرنے کا بھی اہم کام کیا۔'

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details