اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی گئی - اردو نیوز اترپردیش

میرٹھ میں چوری چورا سانحے کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر مجاہدین آزادی کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

tribute to paid of freedom fighters in meerut
مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی گئی

By

Published : Feb 4, 2021, 7:17 PM IST

ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع کے طرح میرٹھ میں بھی چوری چورا سانحہ کی سو سالہ تقریب کے موقع پر شہر میں مختلف جگہوں پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مجاہد آزادی کے سپاہیوں کے گھر والوں کا اعزاز دیا گیا۔ ساتھ ہی ان شہیدو کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

چوری چورا سانحہ کی صد سالہ تقریب دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرٹھ میں بھی منائی جا رہی ہے۔ صدر سالہ تقریبات کے موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر میرٹھ کے شہید اسمارک پر شہیدوں کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو عقیدت کے طور ایک پودہ بھی تقسیم کیا گیا۔

مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی گئی

اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیے گئے پروگرام سے عوام میں آزادی کی اہمیت کو بیان کرنے کے ساتھ ہی ان شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

چوری چورا سانحہ کی سو سالہ تقریب

مزید پڑھیں:

لاک ڈاؤن کے بعد کیا نونہالوں کیلئے دوبارہ اسکول جانا آسان ہوگا؟

واضح رہے کہ 4 فروری 1921 میں ضلع گورکھپور کے چوری چورا میں مجاہدین آزادی نے انگریزوں کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے تھانہ میں آگ لگا دی تھی۔ اسی سانحہ کو یاد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایت پر اس واقعہ کے 100 برس مکمل ہونے پر صد سالہ تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا تاکہ نئی نسل میں مجاہدین کی قربانیوں کو بتایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details