اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tribute to Gopi Chand Narang in Meerut: گوپی چند نارنگ کے انتقال پر میرٹھ میں اردو داں طبقہ سوگوار - اترپردیش نیوز

اردو ادب کے صف اول کے محقق، نقاد اور ادیب پروفیسر گوپی چند نارنگ کے انتقال پر میرٹھ میں اردو داں طبقہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی تخلیقات نئی نسل کے طلباء کے لیے کامیابی کی راہیں ہموار کریں گی۔Tribute to Gopi Chand Narang in Meerut

Tribute to Gopi Chand Narang in Meerut
گوپی چند نارنگ کے انتقال پر میرٹھ میں اردو داں طبقہ سوگوار

By

Published : Jun 19, 2022, 9:36 PM IST

پروفیسر گوپی چند نارنگ کے انتقال کی خبر کے بعد میرٹھ میں بھی اردو داں طبقے نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے گوپی چند نارنگ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو دنیا میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور ان کی تخلیقات نئی نسل کے طلباء کے لیے کامیابی کی راہیں ہموار کریں گی۔ ان کہنا تھا کہ وہ مشترکہ تہذیب کے علمبدار تھے جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہوئے اردو کو اپنی زندگی بنا گئے۔ وہیں اردو اساتذہ کا ماننا ہے کہ نارنگ اردو کا وہ ستون تھے جو دونوں مذاہب کے لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتے تھے ان کی جگہ کبھی بھی پر نہیں کی جاسکتی۔

گوپی چند نارنگ کے انتقال پر میرٹھ میں اردو داں طبقہ سوگوار

پروفیسر گوپی چند نارنگ کا شمار ان ادیبوں اور ناقدین میں کیا جاتا ہے جنہوں نے زبانوں کے بیچ کی دوری کو ختم کرنے کا کام کیا ان کی تخلیقات میں ہندو اور مسلمان کی مشترکہ تہذیب دیکھنے کو ملتی ہے موجودہ عہد میں ایسے ادیبوں کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Gopi Chand Narang: اردو کے نامور نقاد پروفیسر گوپی چند نارنگ کی حیات و خدمات پر ایک نظر

ABOUT THE AUTHOR

...view details