سابق مرکزی وزیر مرحوم بینی پرساد ورما Former Union Minister Beni Prasad Verma کی دوسری برسی پر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں واقع موہن لال ڈگری کالج میں خراج عقیدت اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں بینی پرساد ورما کے حامیوں نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنے آئے سماجوادی پارٹی کے لیڈران کو ان کی کمی کھلی، لیکن انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان بتائے راستے پر چل کر بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
موہن لال ڈگری کالج پہنچ کر بینی پرساد ورما کے حامیوں نے سب سے پہلے ان کی قبر اور ان کے مجسمے پر گل پوشی کی۔ اس موقع پر بینی پرساد ورما کی بہو اور سماجی کارکن سدھا ورما نے کہا کہ وراثت جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔ ہم جب کام کرتے ہیں تبھی یاد کیے جاتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ بابو جی نے ترقیاتی کاموں کے لیے جو ایک لائن کھینچا ہے۔ ہم اسے پار تو نہیں کر سکتے ہم بس اس پر چل سکتے ہیں۔