اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کی گئی - ملک بھر سے خیراج عقیدت پیش

حالیہ دنوں میں سین شین عالم کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں کو ملک بھر سے خیراج عقیدت پیش کی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے مراد آباد کے مرزا مرتضیٰ اقبال نے سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مرادآباد: سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کی گئی
مرادآباد: سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کی گئی

By

Published : May 2, 2021, 12:41 PM IST

اتر پردیس کے رام پور کے مقامی اور شوہرت لائبریری کے صدر اردو ادب کی ایک ایسی شخصیت سین شین عالم کا انتقال ابھی حالی کے دنوں میں بیماری کے سبب ہو گیا۔ اس کے بعد سین شین عالم کو ملک بھر سے خیراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے مرادآباد کے مرزا مرتضی اقبال نے سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مرادآباد: سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کی گئی

مرزا مرتضی اقبال نے سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ اردو سیمینار، اردو پروگرامز میں شرکت کیا کرتے تھے۔ سین شین عالم ہر سال مرادآباد میں ہونے والے اردو صحافت کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کیا کرتے تھے۔'

مرادآباد: سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کی گئی

انہوں نے کہا کہ سین شین اردو مقالے پروگرامز کے ذریعے آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے پیش کیے گئے اور ہمیشہ اردو کو فروغ دیا۔ ان کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا اردو دانشوروں کو ہمیشہ کمی کھلے گی۔

مرادآباد: سین شین عالم کو خراج عقیدت پیش کی گئی

واضح رہے کہ سین شین عالم کا پورا نام سید شاہ عالم تھا۔ ان کی پیدائش 1 جولائی 1950 اتر پردیش کے رام پور میں ہوئی اور ان کی وفات رامپور میں 1 اپریل 2021 کو ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details