اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: رفیع احمد قدوائی کی 127ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کی گئی - اردو نیوز بارہ بنکی

جنگ آزادی کی عظیم شخصیت اور ملک کے پہلے وزیر خوراک مرحوم رفیع احمد قدوائی کی 127ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بارہ بنکی ضلع کے مسولی واقع ان کی قبر پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا اور تین درجن سے زیادہ مجاہد آزادی کے اہل خانہ کا اعزاز کیا گیا۔

tribute paid to rafi ahmad qidwai on his 127th birthday anniversary in barabanki
رفیع احمد قدوائی کی 127ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کی گئی

By

Published : Feb 18, 2021, 10:11 PM IST

اس موقع پر رفیع احمد قدوائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رفیع احمد قدوائی ٹرسٹ کے صدر سابق وزیر عمار رضوی نے کہا کہ ان کی تمام زندگی غربہ اور کسانوں کی مددمیں گزری ہے۔

انہوں نے بلا تفریق عوام کی مدد کی۔ رفیع صاحب نے اپنی تمام زندگی ملک کی خدمت میں گزار دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج کشمیر ملک کا حصہ ہے تو وہ رفیع صاحب کی ہی دین ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رفیع احمد قدوائی کو بھارت رتن سے نوازا جائے کیونکہ ان کے جیسا محب وطن اور دلیر لیڈر صدی میں ایک ہی دفعہ پیدا ہوتا ہے۔

اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمان اور کانگریس کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے کہا کہ ہم سب کو رفیع صاحب کی زندگی سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

رفیع احمد قدوائی کی 127ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کی گئی

انہوں نے کہا کہ کامیونیکیشن رزولوشن لانے کا خطاب اگر کسی کو دیا جانا چاہیے تو وہ رفیع صاحب ہیں، جنہوں نے انتردیشی لفافے کی شروعات کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرحدوں کو لانگھ کر لوگوں کی امداد کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر ان کے جیسے ایک دو افراد ہی ہو جائیں تو ملک بلندیوں پر ہوگا۔

اس موقع پر رفیع صاحب کے بھتیجے سابق ریاستی وزیر فرید محفوظ قدوائی نے کہا کہ آج کے دور کی سیاست کافی تبدیل ہوئی ہے۔ اقتدار میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں، جنہوں نے انگریزوں کی غلامی کی اور معافی مانگی۔

مزید پڑھیں:

سرکار ہماری راہوں میں کانٹے بچھا رہی ہے اور ہم پھول: کسان رہنما

انہوں نے کہا کہ رفیع صاحب نے کبھی فرقہ واریت کی سیاست نہیں کی۔ ملک تقسیم کے دوران انہوں نے ملک کو قومی یکجہتی کے دھاگے میں پروئے رکھا۔ اس موقع پر مجاہد آزادی سید علی میاں، شیخ ظہیرالدین، شیخ چندا میاں، عبد الغفار، عبدالعزیز قدوائی، عبدالحلیم قدوائی، شبیر علی، صفی احمد قدوائی، رامیشور رام نارائین، کامل قدوائی، حمایت علی قدوائی، سمیت تین درجن مجاہد آزادی کے اہل خانہ کا اعزاز بھی کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details