اردو

urdu

By

Published : Aug 8, 2021, 10:17 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے شجرکاری مہم زوروں پر

اتر پردیش میں انتظامیہ کی جانب سے چلائی جانے والی شجر کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر آج کسان سمیتی نے اترپردیس کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے سیکٹر 135 میں پودے لگانے کا پروگرام منعقد کیا۔

فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے شجرکاری مہم زوروں پر
فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے شجرکاری مہم زوروں پر

اس دوران مقامی اور ہریت کسان سمیتی کے کارکنوں نے ہزاروں پودے لگائے۔ ہریت کسان سمیتی اس قسم کے شجرکاری پروگرام کا انعقاد ہر سال کرتی ہے۔ اس سال سیکٹر 135 میں 5 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ سمیتی کے رکن مانویندر سنگھ نے کہا کہ 'یہاں تقریباً 200 خاندان اور 10 ہزار غریب رہائش پذیر ہیں۔ ایسے میں انہیں روزگار ملے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ پودے لگانے سے ماحولیات کو فائدہ ہوگا، ہم دہلی این سی آر میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو مسلسل دیکھ رہے ہیں، ایسی صورت حال میں صرف شجرکاری ہی ہمیں صحت مند رکھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:مغربی ترکی میں مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک

انہوں مزید کہا کہ ہم گزشتہ بیس برسوں سے یہ کام کررہے ہیں اور اس کے تحت ہزاروں پودے لگاچکے ہیں۔ ہمارے ساتھ علاقائی عوام بھی جڑتے جارہے ہیں۔ درختوں کی وجہ سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، جو صحت کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details