اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: پانچ جولائی کو شجر کاری کا اہتمام - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ جولائی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رامپور میں شجرکاری کا اہتمام کیا جائے گا۔

tree planting programme
شجر کاری کا اہتمام

By

Published : Jul 4, 2020, 9:00 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ، 'اس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ۔ ساتھ لوگوں کو روزگار بھی فراہم کرنا ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہر سال شجر کاری مہم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ، 'وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اترپردیش کے دیگر اضلاع کی طرح رامپور میں بھی شجر کاری کا اہتمام پانچ جولائی کو کیا جائے گا۔ '

انہوں نے کہا کہ، 'ہمارا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ، 'شاہراہوں کے کنارے سایہ دار درخت لگائے جائیں گے اور دریائے کوسی پر بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'پھلوں کے درخت لگانے کے ساتھ ہی بیماریوں سے لڑنے والے بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔'

ڈی ایم آنجنئے کمار نے کہا کہ، 'جب پھل دار درختوں کے ساتھ ساتھ نیم وغیرہ کے درخت لگائے جائیں گے تو لوگوں کو اس سے مزید روزگار بھی فراہم ہونگے۔'

انہوں نے ضلع کی عوام سے بھی اپیل کی وہ بھی اپنے طور پر زیادہ شجر کاری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details