خواجہ سرا اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لیے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا کہ نربھیا کو جلد انصاف دیا جائے۔ اور جلد ہی پھانسی کی تاریخ طے کی جائے۔
نربھیا کیس: مجرموں کی سزا ملتوی ہونے پر خواجہ سرا ناراض - قدیم شیو مندر
ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا کے مال گودام روڈ پر واقع قدیم شیو مندر میں نربھیا کیس میں جلد انصاف ہو، اس کے لیے مہادیو سے پرارتھنا (دعا) کی گئی۔
نربھیا کیس: مجرموں کی سزا ملتوی ہونے پر خواجہ سرا ناراض
خواجہ سرا انوشکا چوبے نے پھانسی کی تاریخ ملتوی کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انوشکا نے شیو مندر میں ہی شیولنگ کے سامنے شیو تانڈو کرنا شروع کر دیا۔
انوشکا نے کہا کہ وکلاء قانون میں الجھا کر مجرموں کو پھانسی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں گھر کی لکشمی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا قانون ہونا چاہیے جو مجرموں کو پھانسی سے بھی بڑھ کر سزا ملنا چاہیے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:13 AM IST