بارہ بنکی کے کلکٹریٹ آڈٹوریم میں ووٹوں کی گنتی ہونے والی ہے اور اس سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اور تمام ملازمین کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
ووٹوں کی گنتی کے لیے افسران کو ٹریننگ میٹنگ میں افسران کو بتایا کہ انہیں ووٹوں کی گنتی کس طرح کرنی ہے، اس موضوع پر تفصیل سے ٹریننگ دی گئی۔
اے ڈی ایم رام نرائن یادو نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تمام ضروری ہدایات کو اس ٹریننگ میں بتایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ سی یو پی یو اور وی وی پیٹ کے ووٹوں کا ملاپ ہونا ہے اور اس کے لیے ملازمین کو خاص طور پر ٹریننگ دی گئی تاکہ وقت پر کسی بھی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔