اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر ٹی آئی افسران کی مشق

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں محکمہ اطلاعات کے افسران کو آر ٹی آئی درخواست کا جواب دینے کے لیے مشق کرائی گئی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 4, 2019, 3:04 AM IST


نائب ریاستی کمشنر آف انفارمیشن نریندر کمار نے کہا کہ 'آر ٹی آئی معلومات کے ذریعے بدعنوانی کے معاملات میں اس وقت کمی آ سکتی ہے جب افسران کو اس کی مکمل معلومات ہو۔'

آر ٹی آئی افسران کی مشق

انہوں نے بتایا کہ 'آر ٹی آئی ایکٹ کو بہتر بنانے کے لیے افسران کی مشق کرائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو اس ایکٹ سے فائدہ حاصل ہو۔'

انہوں نے کہا کہ 'آر ٹی آئی ایکٹ سے متعلق دیہی علاقوں میں بھی کافی بیداری آئی ہے اور لوگ اس ایکٹ کے زریعہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر محکمہ اطلاعات آر ٹی آئی کی درخواست کا جواب نہ دے تو اس کے خلاف عدالت میں اپیل داخل کی جا سکتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details