اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے تمام مدارس جلد ہی ای ایجوکیشن کے سہولت سے لیس ہوں گے۔ اس حوالے سے منگل کے روز مدرسہ اساتذہ کو ایجوکیشن لرننگ ایپ (میلہ) کی ٹریننگ دی گئی جس میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس کے اساتذہ نے میلہ ایپ ورکشاپ میں شرکت کرکے تربیت حاصل کی۔ Mela App Training to Madrasa Teachers
بارہ بنکی شہر کے بیگم گنج واقع ارم کانوینٹ انٹر کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اس ورکشاپ میں ضلع کے تقریباً 500 مدارس کے اساتذہ نے شرکت کی، منعقدہ ورکشاپ میں تمام اساتذہ کو کئی ای لرننگ سے متعلق کئی باتیں بتائی گئی۔