اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا کے قریب ٹرین حادثہ - ayodhya

جموں توی ایکسپریس کا انجن آج صبح پٹری سے اس وقت اتر گیا جب وہ پٹرنگا اسٹیشن کے قریب تھی۔

train
train

By

Published : Mar 19, 2020, 6:20 PM IST

ایودھیا کے قریب پٹرنگا اسٹیشن پر آج صبح کولکاتا سے جموں کو جانے والی جموں توی ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا۔

ایودھیا کے قریب ٹرین حادثہ

ٹرین حادثے میں ٹرین کی بوگی کے چار پہیے پٹری سے اتر گئے، حالانکہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ حادثے کے بعد ریلوے کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع ملی جس کے بعد انہوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کراس کی جانچ کی۔

صبح جب کولکتہ جموں توی ایکسپریس پٹرنگا کے قریب پہنچی تو اچانک بوگی کے چار پہیے پٹری سے اتر گئے۔ اس سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی، حالانکہ اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details