غازی آباد پولیس نے ایئر فورس سائٹ کے اطراف کے علاقوں کی سکیورٹی میں ایک دن پہلے ہی اضافہ کردیا ہے۔
انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر روٹ ڈائیورژن - انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر روٹ ڈائیورژن
غازی آباد میں آٹھ اکتوبر کے روز انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر، ایئر فورس (ہنڈن ایئربیس) پر منگل وار کو ہونے والے ایئرفورس ڈے پروگرام کے لیے مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس الرٹ ہیں۔
انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر روٹ ڈائیورژن
غازی آباد ٹریفک پولیس کے مطابق منگل کو ہونے والے پروگرام کے دوران ٹریفک نظام میں تبدیلی آئی ہے۔اس کے تحت، منگل کے روز صبح 6 بجے تا 12:30 بجے کے درمیان ائیرفورس سائٹ کی طرف جانے والی سڑکوں پر روٹ ڈائیورٹ رہے گا۔
ٹریفک سپرنٹنڈنٹ پولیس شیام نارائن سنگھ نے یہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اودامات اٹھائے گئے ہیں۔