نوئیڈا۔دہلی سرحدی شاہراہوں پر آمد و رفت کا سلسلہ ہنوز متاثر ہے۔ تاہم سیکٹر-14 اے میں واقع چلہ بارڈر (نوئیڈا-دہلی) شاہراہ پر بھارتیہ کسان یونین اور سیکٹر 95 میں دلت پریرنا استھل پر سیکڑوں بھارتیہ کسان یونین (لوک شکتی) دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
کسانوں کے احتجاجی مظاہرے سے ٹریفک کا نظام بھی کافی حد تک متاثر ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے نوئیڈا ٹریفک پولیس کو ٹریفک ڈائی ورژن کرنا پڑ رہا ہے۔
نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے اور چیلہ بارڈر کے راستے دہلی جانے والے افراد کو ڈی این ڈی فلائی اوور کے راستے اپنی منزل مقصود کی جانب جانا ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے مہا مایا فلائی اوور سے ڈی این ڈی ٹول تک جام کا مسئلہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ مصروف اوقات میں تقریباً تین سے چار کلومیٹر کا جام ہو جاتا ہے۔ آج بھی لوگ یہاں گھنٹوں جام میں پھنسے رہے۔