اترپردیش کےبریلی میں اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت برج کارپوریشن نے ایک مرتبہ پھر شہر کے سب سے قدیم بازار کُتُب خانہ چوراہے پر فلائی اوور تعمیر کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ٹینڈرز بھی ہو چکے ہیں اور تین کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔
ٹینڈر کا عمل سامنے آنے بعد مقامی تاجر بھی آر پار لڑائی کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ اُنہوں نے برج کارپوریش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پُتلا نذر آتش کیا ہے۔ بریلی کو جام سے نجات دلانے کے دلائل کے ساتھ برج کارپوریشن نے کُتُب خانہ چوراہے پر فلائی اوور تعمیر کرنے کےعمل کے ساتھ ہی ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا ہے، جبکہ مقامی تاجر مسلسل اس فلائی اوور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب مقامی تاجروں نے برج کارپوریشن انتظامیہ کا پُتلا نذر آتش کیا ہے۔
برج کارپوریشن کی جانب سے کتب خانہ فلائی اوور کی تعمیر کا ٹینڈر کھول دیا گیا ہے۔ ٹینڈر کی تکنیکی بولیوں کی جانچ شروع ہو چکی ہے۔ فلائی اوور کی تعمیر دیوالی کے بعد شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
برج کارپوریشن کی ان قیاس آرائیوں کے مابین مقامی تاجر پس وپیش میں ہیں۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ فلائی اوور تعمیر ہونے پر بازار کی رونق تباہ و برباد ہو جائےگی۔ جبکہ کچھ تاجر اسے ترقی کی راہ میں میل کا پتھر ثابت ہونے کے نظریہ سے بھی دیکھ رہے ہیں۔