کانپور:اترپردیش کے کانپور میں تاجروں نے مہا پنچایت کا اہتمام کیا اور اس کے ذریعہ تاجر طبقے کے ساتھ ہو رہی ہے بدسلوکی پر حکومت کو آگاہ کیا۔ مہا پنچایت کے دوران تاجروں نے کہا کہ تاجروں کی بدولت ہی حکومت بنتی ہے اور انہیں پریشان کیا جاتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات میں حکمراں جماعت کو سبق سکھایا جائے گا۔ تاجروں کو پریشان کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
کانپور کے مرچنٹ چیمبر حال میں ویاپاری مہا پنچایت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں تاجروں نے حکومت کے ذریعہ تاجروں کے ساتھ ہورہی زیادتی اور بدسلوکی پر آپنے غصے کا اظہار کیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کہ 2019 میں عام انتخابات اور 2022 ایس میں اتر پردیس کے اسمبلی انتخابات کے وقت حکومت نے تاجروں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے اسے پورا نہیں کیا گیا۔ افسر شاہی بڑھ جانے کی وجہ سے تاجروں کو زیادتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آنے والے 2024 کے انتخابات کے وقت اب تاجر انہیں ان کے وعدہ یاد دلائیں گے۔