کورونا وبا کی دوسری لہر کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے سبھی بازار بند ہیں۔ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی رونق دیکھنے کو نہیں ملی۔
ایسے میں 14 مئی کو عید الفطر ہے جس کے مدنظر علی گڑھ عامر نشاں بازار کے صدر نعیم احمد نے علی گڑھ ڈی ایم سے اپیل کی ہے کہ ضروری سامان اور معصوم بچوں کے کپڑے جوتے کے لئے بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔
وہیں نعیم احمد نے کہا جب شراب کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے تو عید کی ضروری خریداری اور معصوم بچوں کے کپڑوں کے لئے ایک دن کے لیے بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔
نعیم احمد نے کہا "علی گڑھ عامر نشاں کے تمام تاجروں کی جانب سے علی گڑھ ڈی ایم سے اپیل کرتا ہوں جو سبھی دوکانیں بند پڑی ہوئی ہیں جیسے جوتا، چپل، کپڑے، برتن، وغیرہ کی سبھی دکانیں بند ہیں جس سے ہم اور ہمارے جو خریدار بہت پریشان ہیں جن کو کچھ ضروری سامان چاہیے۔