اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meerut Tractor Rally: میرٹھ میں بی جے پی کسان مورچہ کی ٹریکٹر ریلی - بی جے پی کسان مورچہ

تینوں زرعی قوانین (Farm Laws Repealed) کو رول بیک کرنے والے بل کو مرکزی کابینہ (Central Cabinet) کی منظوری کے بعد کسانوں کو زرعی قوانین کے فوائد بتانے کے لیے بی جے پی کسان مورچہ (bjp Kisan Morcha) کی جانب سے ٹریکٹر ریلی (Tractor Rally) کا اہتمام کیا گیا۔

Bhartiya Kisan Morcha Rally: میرٹھ میں بھارتیہ کسان مورچہ کی جانب سے ٹریکٹر ریلی کا اہتمام
Bhartiya Kisan Morcha Rally: میرٹھ میں بھارتیہ کسان مورچہ کی جانب سے ٹریکٹر ریلی کا اہتمام

By

Published : Nov 25, 2021, 7:56 PM IST

ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں بی جے پی کسان مورچہ (bjp Kisan Morcha) کی جانب سے ایک ٹریکٹر ریلی (Tractor Rally) کا اہتمام کیا گیا۔ کسانوں کو زرعی قوانین کے فوائد بتانے کے لیے نکالی جا رہی یہ ریلی آج شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر پہنچی۔

بی جے پی کسان مورچہ کی ریلی

رہلی میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ ملک کا کسان حکومت کے ساتھ ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نکالی جا رہی ٹریکٹر ریلی کا مقصد بیان کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت پوری طرح سے کسانوں کے ساتھ ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبودی کے لیے جو بھی ممکن قدم ہوگا، حکومت اٹھائے گی۔

سنیوکت کسان مورچہ پر طنز کرتے بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ دہلی باڈر پر ڈٹے سنیوکت کسان مورچہ (Samyukt Kisan Morcha) کا کوئی وجود نہیں ہے۔ کسان حکومت کے ساتھ ہے اور یہی سب بتانے کے لیے اس ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repealed: زرعی قوانین کی واپسی پر کابینہ کی مہر

بتایا جا رہا ہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات 2022 (UP Assembly Election 2022) کو مد نظر رکھتے ہوئے آج میرٹھ میں بی جے پی کسان مورچہ کی جانب سے حکومت کے حق میں ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔ جس کا مقصد بھی یہی ہے کہ کسی بھی طرح یوپی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details