اترپردیش کے غازی آباد سائبر سیل اور سروس لائن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرضی آدھار کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ گینگ کے ارکان بس اڈہ چوکی علاقے میں ایکسپریس مارکیٹ کے یمنا مارکیٹ کی عمارت میں فرضی آدھار کارڈ سنٹر چلا رہے تھے۔ Fake Aadhaar Card Making Gang Arrested
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر موقع سے 8 افراد کو گرفتار کیا جن کے پاس سے 209 انگوٹھوں کے نشانات ، 137 جعلی آدھار کارڈ، 61 آئی ریٹینا پیپر پر پرنٹ، 30 لیپ ٹاپ، 9 موبائل فون، 5 آئی اسکینر ،3 تھمب اسکینرز، پرنٹرز سمیت دیگر آلات برآمد ہوئے۔ Eight Held for Making Fake Aadhaar Cards
پولیس پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ بی ایس سی پاس انکیت گپتا اسٹور کو چلا رہا تھا۔ جنہوں نے آسام کی اسوزا کمپنی سے رابطہ کر کے آدھار کارڈ بنانے کے لیے لاگ ان آئی ڈی حاصل کی۔ اس کے بعد نوئیڈا کی فرنٹیک سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ نامی فرم سے کئی سپروائزروں اور آپریٹروں کی آئی ڈی بنائی گئی۔ 8 Held For Making fake Aadhaar cards