وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ دنوں میں اپنے خاص پروگرام 'من کی بات' میں ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں بننے والے کھلونے کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کاروبار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے۔
انہوں نے بین الاقوامی کھلونا بازار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی کھلونے کی بین الاقوامی بازار میں کافی مانگ ہے، اس سے کروڑوں روپے کمایا جا سکتا ہے۔ لیکن وارانسی میں لکڑی کے کھلونے بنانے والے کاریگر کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے اور تقریبا دو سو کارخانے بند ہو چکے ہیں.