اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو خواتین پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں پر ہھی اب کورونا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ ضلع امبیڈکر نگر میں تعینات دو خواتین پولیس اہلکار کورونا وائرس کی مشتبہ پائی گئی ہیں۔

دو خواتین پولیس اہلکار کورونا سے متاثر
دو خواتین پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

By

Published : Apr 9, 2020, 9:41 PM IST

ان دونوں اہلکاروں کے خون کا نمونہ لیب بھیجا گیا ہے۔ خواتین اہلکاروں کے مشتبہ پائے جانے پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

کورونا کے خلاف لڑائی میں ڈاکٹر اور پولیس اہلکار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کئی جگہ رپورٹ آئی ہے کہ ڈاکٹر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اب خبر مل رہی ہے کہ پولیس اہلکار بھی کورونا سے مشتبہ پائے گئے ہیں۔

امبیڈکر نگر کے ایک افسر نے بتایا کہ امبیڈکر نگر میں تعینات دو خواتین پولیس اہلکار کورونا وائرس کی مشتبہ پائی گئی ہیں۔ ان کے خون کے نمونے کو لیب میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ ان کو کورونا ہے یا نہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں پولیس اہلکار اکبر پور کوتوالی میں تعینات تھیں، حالانکہ محکمہ پولیس ابھی کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔ وہ صرف خون کے نمونے بھیجنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

سی ایم او اشوک کمار کا کہنا ہے کہ آج ضلع سے کل 40 لوگوں کا سیمپل بھیجا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے مشتبہ متاثر دو پولیس اہکاروں کے خون کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details