اردو

urdu

'امام بارگاہ میں مجلس پر پابندی ہوئی تو سیاحوں کو نہیں آنے دیا جائے گا'

By

Published : Feb 19, 2021, 10:56 PM IST

اگر بڑے امام باڑے میں مجلس پر پابندی لگائی جائے گی تو سیّاحوں کو بھی نہیں آنے دیا جائے گا۔ محرم میں بڑے امام باڑہ میں منعقدہوئی مجلسوں کو لیکر ضلع انتظامیہ نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جس میں مولانا کلب جواد نقوی سمیت کئی علماء کے نام شام ہیں۔

'امام بارگاہ میں مجلس پر پابندی ہوئی تو سیاحوں کو نہیں آنے دیا جائے گا'
'امام بارگاہ میں مجلس پر پابندی ہوئی تو سیاحوں کو نہیں آنے دیا جائے گا'

امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ماہ محرم الحرام میں بڑے امام باڑے میں منعقد کی گئی مجلسوں کو لیکر انتظامیہ کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر اور عدالت میں داخل چارج شیٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امام باڑے میں مجلسیں کرنا کب سے جرم ہوگیاہے ؟

'امام بارگاہ میں مجلس پر پابندی ہوئی تو سیاحوں کو نہیں آنے دیا جائے گا'

اس ایف آئی آر نے یہ ثابت کردیا کہ انتظامیہ کی نیت کیاہے ۔اگر وہ امام باڑے کی مذہبی حیثیت تسلیم کرتے، تو مجلسیں برپا کرنے کے خلاف ہم پر ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی۔

'امام بارگاہ میں مجلس پر پابندی ہوئی تو سیاحوں کو نہیں آنے دیا جائے گا'

قابل ذکر ہے کہ لوک ڈاؤن کے بعد سے ہی امام بارگاہ سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا ساتھ وہاں ہونے والی مجالس اور آصفی مسجد میں نماز ادا کرنے پر بھی پابندی تھی۔

'امام بارگاہ میں مجلس پر پابندی ہوئی تو سیاحوں کو نہیں آنے دیا جائے گا'

ماہ محرم الحرام میں بڑے امام بارگاہ میں کوئی بھی مذہبی رسومات ادا نہیں کی گئی تھی۔ لیکن ساتویں محرم کو مولانا کلب جواد کی قیادت میں مجلس اور ماتم ہوا، جس پر لکھنؤ انتظامیہ نے کاروائی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details