اردو

urdu

ETV Bharat / state

یو پی میں عام مریضوں کو برے وقت کا سامنا

پورے ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اس بیچ ڈاکٹروں اور انتظامیہ و حکومت کی نظر کورونا وئرس مریضوں پر ہے، جس کی وجہ سے عام بیماریوں والے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

کووڈ
کووڈ

By

Published : Apr 7, 2020, 6:49 PM IST

اتر پردیش میں چاہے طبی عملہ اپنی ڈیوٹی سے زیادہ کام کررہا ہے اور ریاست کی عوام کو اس مشکل وقت میں کورونا وائرس سے نجات دلانے میں مدد کر رہا ہے لیکن اس بیچ وہ لوگ جو عام طور پر ہسپتال اپنی بیماریوں و درد کو لے کر آتے تھے ان کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔

لکھنو کے چار بڑے ہسپتالوں میں او پی ڈی سہولیات کو معطل کر دیا گیا ہے، ان سبھی ہسپتالوں میں اب کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کا علا ج کیا جا رہا ہے۔

لکھنو کے کے جی ایم یو ہسپتال کی او پی ڈی میں دن کے 4000 سے 5000 مریض کورونا وائرس کے مریض آتے ہیں ایسے ہی لکھنو کے دوسرے ہسپتالوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں کورونا وائرس سے مشتبہ و متاثر افراد کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔

ان سبھی ہسپتالوں میں اب کووڈ انیس متاثرہ افراد کا ہی علاج کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ صرف سپر سپیشیلیٹی ہسپتالوں میں ایمرجینسی وارڈس کھلی ہیں۔

ایک مریض جس کی حال ہی میں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اس نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا 'میں ایکسرا تک نہیں کروا پایا کیونکہ سبھی لیبارٹریز بند ہیں اور اب میں پروائیوٹ ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن وہ بھی میری کال نہیں اٹھا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details