ضلع بارہ بنکی میں کل چھ اسمبلی نشستیں ہیں۔ ان میں سے دریاباد اسمبلی نشست پر بی جے پی کے ستیش شرما نے سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اروند کمار سنگھ گوپ کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ ستیش شرما کو 1،27،983 جبکہ اروند کمار سنگھ گوپ کو 95،366 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ BJP vs SP in Barabanki
اسی طرح حیدرگڑھ اسمبلی نشست سے بی جے پی کے دنیش کمار راوت نے بڑی فتح حاصل کی ہے۔ دنیش کمار راوت نے 1،16،919 جبکہ سماجوادی پارٹی کے رام مگن راوت نے 90950 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ BJP vs SP in Barabanki
بی جے پی کو تیسری فتح کرسی اسمبلی نشست سے حاصل ہوئی ہے۔ بی جے کو یہاں فتح کے لیے خوب جدوجہد کرنی پڑی۔ جس کے بعد بی جے پی کے ساکیندر ورما صرف 209 ووٹ سے ہی فتح حاصل کرسکے، یہاں ساکیندر ورما کو 1،18720 جب کہ سماجوادی پارٹی کے راکیش کمار ورما کو 118503 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ BJP vs SP in Barabanki