امروہہ: سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محبوب علی نے امروہہ کے بجنور مارگ پر واقع نواب وقار الملک کے مقبرے کی تجدید کاری،احاطے میں دیوار اور راستے کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی محبوب علی نے کہا کہ نواب وقار الملک نے نواب بشیرالدولہ کے سیکرٹری، پرسنل سیکرٹری اور مشیر کے طور پر کام کیا۔ 9 دسمبر 1890 کو انہیں نواب وقار الملک کے خطاب سے نوازا گیا۔ Samajwadi Party MLA Mehboob Ali On Nawab Waqar Ul Mulk Tomb Amroha In Uttar Pradesh
رکن اسمبلی محبوب علی نے کہا کہ وہ سر سید کے پیروکاروں میں سے تھے۔ جب کالج فنڈ کمیٹی کی تشکیل پائی تو انہیں بھی اس کا حصہ بنایا گیا۔ایم اے او کالج کے قیام کے لئے سات لاکھ 50 ہزار روپے کی خطیر رقم اکٹھا کی گئی۔ انہوں نے سرسید کے ساتھ علی گڑھ کی تحریک میں حصہ لیا۔ دسمبر 1906 میں مسلم لیگ کے بانی رکن تھے۔ 1907 میں انہیں اے ایم او کالج کا اعزازی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔